کاروار :یکم جون (ایس اؤ نیوز)اترکنڑا ضلع کو مہاراشٹرا سمیت بیروانی ریاستوں سے آنے والوں میں کووڈ-19کے متاثرین زیادہ ہونے سے ضلع انتظامیہ کے لئے نیا درد سر شروع ہوگیاہے۔ حالات کودیکھتےہوئےپیشگی اقدامات کے تحت اور نتیجہ خیز طورپر اس کی روک تھام کے لئے ضلع انتظامیہ یکم جون سے 5جون تک بیرونی ممالک ، ریاستوں اور دیگر اضلاع سے ضلع کو آنے والوں کی صحت کا سروے کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔
اترکنڑا ضلع ڈی سی دفتر کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ضلع بھر میں یکم جون سے 5جون تک صحت سروےکیا جائے گا۔ جس میں بیرونی اضلاع، ریاست اور دیگر ممالک سے جو بھی مسافر ضلع میں آئے ہیں ان سب کے صحت کی جانکاری حاصل کی جائے گی۔ ڈی سی نے عوام سے اپیل کی ہےکہ صحت سروے کے دوران صحیح معلومات دے کر انتظامیہ کا تعاون کریں۔